Pakistani Urdu Forum For Free  IT Education Forum ITPeGham.com  

WelcomeMobileTutorials ITP Rules Home

UrduPad Online Quran ITP Mobile
Go Back   Pakistani Urdu Forum For Free IT Education Forum ITPeGham.com > Deen-e-Islam > Islam > Topics about Islam > History aur Waqiat
Forgot Password? Join Us!

Share This Forum!  
 
  

What's New in ITPegham

Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 02-04-2016, 09:06 PM
Najam Mirani's Avatar
Najam Mirani Najam Mirani is offline
Advance Member
Last Achievements
 
Last Online: 04-21-2016 11:45 PM
Join Date: Oct 2015
Location: Larkana
Gender: Male
Posts: 724
Started Threads: 292
Points: 145,532, Level: 100
Points: 145,532, Level: 100 Points: 145,532, Level: 100 Points: 145,532, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 263
Thanked 519 Times in 299 Posts
Mentioned: 1 Post(s)
Tagged: 205 Thread(s)
Quoted: 28 Post(s)
Najam Mirani is on a distinguished road

Awards Showcase

Thread Starter
Default Zuban Latak Kar Seenay Par Aa Ga'ee(زبان لٹک کر سینے پر آگئی)

:@[email protected]:
:bismiAllah2:
زبان لٹک کر سینے پر آگئی

بلعم بن باعوراء:۔یہ شخص اپنے دور کا بہت بڑا عالم اور عابد و زاہد تھا۔ اور اس کو اسم اعظم کا بھی علم تھا۔ یہ اپنی جگہ بیٹھا ہوا اپنی روحانیت سے عرش اعظم کو دیکھ لیا کرتا تھا۔ اور بہت ہی مستجاب الدعوات تھا کہ اس کی دعائیں بہت زیادہ مقبول ہوا کرتی تھیں۔ اس کے شاگردوں کی تعداد بھی بہت زیادہ تھی، مشہور یہ ہے کہ اس کی درسگاہ میں طالب علموں کی دواتیں بارہ ہزار تھیں۔
جب حضرت موسیٰ علیہ السلام ''قوم جبارین'' سے جہاد کرنے کے لئے بنی اسرائیل کے لشکروں کو لے کر روانہ ہوئے تو بلعم بن باعوراء کی قوم اس کے پاس گھبرائی ہوئی آئی اور کہا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام بہت ہی بڑا اور نہایت ہی طاقتور لشکر لے کر حملہ آور ہونے والے ہیں۔ اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ ہم لوگوں کو ہماری زمینوں سے نکال کر یہ زمین اپنی قوم بنی اسرائیل کو دے دیں۔ اس لئے آپ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لئے ایسی بددعا کر دیجئے کہ وہ شکست کھا کر واپس چلے جائیں۔ آپ چونکہ مستجاب الدعوات ہیں اس لئے آپ کی دعا ضرور مقبول ہوجائے گی۔ یہ سن کر بلعم بن باعوراء کانپ اٹھا۔ اور کہنے لگا کہ تمہارا برا ہو۔ خدا کی پناہ! حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ عزوجل کے رسول ہیں۔ اور ان کے لشکر میں مومنوں اور فرشتوں کی جماعت ہے ان پر بھلا میں کیسے اور کس طرح بددعا کرسکتا ہوں؟ لیکن اس کی قوم نے رو رو کر اور گڑگڑا کر اس طرح اصرار کیا کہ اس نے یہ کہہ دیا کہ استخارہ کرلینے کے بعد اگر مجھے اجازت مل گئی تو بددعا کردوں گا۔ مگر استخارہ کے بعد جب اس کو بددعا کی اجازت نہیں ملی تو اس نے صاف صاف جواب دے دیا کہ اگر میں بد دعا کروں گا تو میری دنیا و آخرت دونوں برباد ہوجائیں گی۔
اس کے بعد اس کی قوم نے بہت سے گراں قدر ہدایا اور تحائف اس کی خدمت میں پیش کر کے بے پناہ اصرار کیا۔ یہاں تک کہ بلعم بن باعوراء پر حرص اور لالچ کا بھوت سوار ہو گیا، اور وہ مال کے جال میں پھنس گیا۔ اور اپنی گدھی پر سوار ہو کر بد دعا کے لئے چل پڑا۔ راستہ میں بار بار اس کی گدھی ٹھہر جاتی اور منہ موڑ کر بھاگ جانا چاہتی تھی۔ مگر یہ اس کو مار مار کر آگے بڑھاتا رہا۔ یہاں تک کہ گدھی کو اللہ تعالیٰ نے گویائی کی طاقت عطا فرمائی۔ اور اس نے کہا کہ افسوس! اے بلعم باعوراء تو کہاں اور کدھر جا رہا ہے؟ دیکھ! میرے آگے فرشتے ہیں جو میرا راستہ روکتے اور میر امنہ موڑ کر مجھے پیچھے دھکیل رہے ہیں۔ اے بلعم! تیرا برا ہو کیا تو اللہ کے نبی اور مومنین کی جماعت پر بددعا کریگا؟ گدھی کی تقریر سن کر بھی بلعم بن باعوراء واپس نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ ''حسبان'' نامی پہاڑ پر چڑھ گیا۔ اور بلندی سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لشکروں کو بغور دیکھا اور مال و دولت کے لالچ میں اس نے بد دعا شروع کردی۔ لیکن خدا عزوجل کی شان کہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لئے بد دعا کرتا تھا۔ مگر اس کی زبان پر اس کی قوم کے لئے بد دعا جاری ہوجاتی تھی۔ یہ دیکھ کر کئی مرتبہ اس کی قوم نے ٹوکا کہ اے بلعم! تم تو الٹی بد دعا کررہے ہو۔ تو اس نے کہا کہ اے میری قوم! میں کیا کروں میں بولتا کچھ اور ہوں اور میری زبان سے کچھ اور ہی نکلتا ہے۔ پھر اچانک اس پر یہ غضب ِ الٰہی نازل ہو گیا کہ ناگہاں اس کی زبان لٹک کر اس کے سینے پر آگئی۔ اس وقت بلعم بن باعوراء نے اپنی قوم سے رو کر کہا کہ افسوس میری دنیا و آخرت دونوں برباد و غارت ہوگئیں۔ میرا ایمان جاتا رہا اور میں قہر قہار و غضب جبار میں گرفتار ہو گیا۔ اب میری کوئی دعا قبول نہیں ہوسکتی۔ مگر میں تم لوگوں کو مکر کی ایک چال بتاتا ہوں تم لوگ ایسا کرو تو شاید حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لشکروں کو شکست ہوجائے۔ تم لوگ ہزاروں خوبصورت لڑکیوں کو بہترین پوشاک اور زیورات پہنا کر بنی اسرائیل کے لشکروں میں بھیج دو۔ اگر ان کا ایک آد می بھی زنا کریگا تو پورے لشکر کو شکست ہوجائے گی۔ چنانچہ بلعم بن باعوراء کی قوم نے اس کے بتائے ہوئے مکر کا جال بچھایا۔ اور بہت سی خوبصورت دوشیزاؤں کو بناؤ سنگھار کرا کر بنی اسرائیل کے لشکروں میں بھیجا۔ یہاں تک کہ بنی اسرائیل کا ایک رئیس ایک لڑکی کے حسن و جمال پر فریفتہ ہو گیا اور اس کو اپنی گود میں اٹھا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سامنے گیا۔ اور فتویٰ پوچھا کہ اے اللہ عزوجل کے نبی! یہ عورت میرے لئے حلال ہے یا نہیں؟ آپ نے فرمایا کہ خبردار! یہ تیرے لئے حرام ہے۔ فوراً اس کو اپنے سے الگ کردے۔ اور اللہ عزوجل کے عذاب سے ڈر۔ مگر اس رئیس پر غلبہ شہوت کا ایسا زبردست بھوت سوار ہو گیا تھا کہ وہ اپنے نبی علیہ السلام کے فرمان کو ٹھکرا کر اُس عورت کو اپنے خیمہ میں لے گیا۔ اور زنا کاری میں مشغول ہو گیا۔ اس گناہ کی نحوست کا یہ اثر ہوا کہ بنی اسرائیل کے لشکر میں اچانک طاعون (پلیگ) کی وبا پھیل گئی اور گھنٹے بھر میں ستر ہزار آدمی مر گئے اور سارا لشکر تتر بتر ہو کر ناکام و نامراد واپس چلا آیا۔ جس کا حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قلب ِ مبارک پر بہت ہی صدمہ گزرا۔
(تفسیر الصاوی،ج۲،ص۷۲۷،پ۹،الاعراف، :۱۷۵)
بلعم بن باعوراء پہاڑ سے اتر کر مردود بارگاہِ الٰہی ہو گیا۔ آخری دم تک اس کی زبان اس کے سینے پر لٹکتی رہی اور وہ بے ایمان ہو کر مر گیا۔ اس واقعہ کو قرآن کریم نے ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے۔
وَاتْلُ عَلَیۡہِمْ نَبَاَ الَّذِیۡۤ اٰتَیۡنٰہُ اٰیٰتِنَا فَانۡسَلَخَ مِنْہَا فَاَتْبَعَہُ الشَّیۡطٰنُ فَکَانَ مِنَ الْغٰوِیۡنَ ﴿175﴾وَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنٰہُ بِہَا وَلٰکِنَّہٗۤ اَخْلَدَ اِلَی الۡاَرْضِ وَاتَّبَعَ ہَوٰىہُ ۚ فَمَثَلُہٗ کَمَثَلِ الْکَلْبِ ۚ اِنۡ تَحْمِلْ عَلَیۡہِ یَلْہَثْ اَوْ تَتْرُکْہُ یَلْہَثۡ ؕ ذٰلِکَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا ۚ فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّہُمْ یَتَفَکَّرُوۡنَ ﴿176﴾
(پ9،الاعراف:175،176)
ترجمہ کنزالایمان:۔ اور اے محبوب انہیں اس کا احوال سناؤ جسے ہم نے اپنی آیتیں دیں تو وہ ان سے صاف نکل گیا تو شیطان اس کے پیچھے لگا تو گمراہوں میں ہو گیا۔ اور ہم چاہتے تو آیتوں کے سبب اسے اٹھا لیتے مگر وہ تو زمین پکڑ گیا اور اپنی خواہش کا تابع ہوا تو اس کا حال کتے کی طرح ہے تو اس پر حملہ کرے تو زبان نکالے اور چھوڑ دے تو زبان نکالے یہ حال ہے ان کا جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں تو تم نصیحت سناؤ کہ کہیں وہ دھیان کریں۔

بلعم بن باعوراء کیوں ذلیل ہوا؟:۔روایت ہے کہ بعض انبیاء کرام نے خدا تعالیٰ سے دریافت کیا کہ تونے بلعم بن باعوراء کو اتنی نعمتیں عطا فرما کر پھر اس کو کیوں اس قعرِ مذلت میں گرا دیا؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اُس نے میری نعمتوں کا کبھی شکر ادا نہیں کیا۔ اگر وہ شکر گزار ہوتا تو میں اس کی کرامتوں کو سلب کر کے اس کو دونوں جہاں میں اس طرح ذلیل و خوار اور غائب و خاسر نہ کرتا۔
(تفسیر روح البیان،ج۳،ص۱۳۹،پ۸،الاعراف :۱۰)
درسِ ہدایت:۔بلعم بن باعوراء کی اس سرگزشت سے چند اسباقِ ہدایت ملتے ہیں:۔
الف :-اس سے اُن عالموں اور لیڈروں کو سبق حاصل کرنا چاہے جو مالداروں یا حکومتوں سے رقمیں لے کر خلافِ شریعت باتیں کرتے ہیں اور جان بوجھ کر اپنے دین و ایمان کا سودا کرتے ہیں۔ دیکھ لو بلعم بن باعوراء کیا تھا اور کیا ہو گیا؟ یہ کیوں ہوا؟ اس لئے اور صرف اس لئے کہ وہ مال و دولت کے لالچ میں گرفتار ہو گیا اور دانستہ اللہ عزوجل کے نبی پر بددعا کرنے کے لئے تیار ہو گیا۔ تو اس کا اس پر یہ وبال پڑا کہ دنیا و آخرت میں ملعون ہوکر اس طرح مردود مطرود ہو گیا کہ عمر بھر کتے کی طرح لٹکتی ہوئی زبان لئے پھرا اور آخرت میں جہنم کی بھڑکتی اور شعلہ بار آگ کا ایندھن بن گیا۔ لہٰذا ہر مسلمان خصوصاً علماء و مشائخ کو مال و دولت کے حرص اور لالچ کے جال سے ہمیشہ پرہیز کرنا چاہے اور ہرگز کبھی بھی مال کی طمع میں دین کے اندر مداہنت نہیں کرنی چاہے۔ ورنہ خوب سمجھ لو کہ قہرِ الٰہی عزوجل کی تلوار لٹک رہی ہے۔
(والعیاذ باللہ منہ)
ب :-اس سانحہ سے عام مسلمان بھی یہ سبق سیکھیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا لشکر جس میں ملائکہ اور مومنین تھے۔ ظاہر ہے کہ اس لشکر کے ناکام ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا کیونکہ یہ ایسا روحانی اور ملکوتی لشکر تھا کہ ان کے گھوڑوں کی ٹاپ سے پہاڑ لرزہ براندام ہوجاتے ،مگر صرف ایک بدنصیب کے گناہ کے سبب ایسی نحوست پھیل گئی کہ ملائکہ لشکر سے الگ ہوگئے اور طاعون کے عذاب نے پورے لشکر میں ایسی ابتری پھیلا دی کہ پورا لشکر بکھر گیا۔ اور یہ فوج ظفر موج ناکام و نامراد ہو کر پسپا ہو گئی۔ اس لئے مسلمانوں کو لازم ہے کہ اگر وہ کفار کے مقابلہ میں مظفر و منصور اور فتح یاب ہونا چاہتے ہیں تو ہر وقت گناہوں اور بدکاریوں کی نحوستوں سے بچتے رہیں ورنہ فرشتوں کی مدد ختم ہوجائے گی۔ اور مسلمانوں کا رعب کفار کے دلوں سے نکل جائے گا اور مسلمانوں کو نہ صرف ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا بلکہ ان کی عسکری طاقت ہی فنا ہوجائے گی اور پوری قوم صفحہ ہستی سے حرف ِ غلط کی طرح مٹ جائے گی۔
(نعوذباللہ منہ)
(عجائب القرآن مع غرائب القرآن،صفحہ 121-117)
__________________

__________________
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to Najam Mirani For This Useful Post:
Baab-Ul-Islam (02-04-2016)
  #2  
Old 02-04-2016, 09:58 PM
Baab-Ul-Islam Baab-Ul-Islam is offline
Advance Member
Last Achievements
 
Last Online: 10-16-2016 05:31 AM
Join Date: Nov 2015
Location: North Manchester UK
Gender: Male
Posts: 1,577
Started Threads: 228
Points: 227,336, Level: 100
Points: 227,336, Level: 100 Points: 227,336, Level: 100 Points: 227,336, Level: 100
Activity: 2.0%
Activity: 2.0% Activity: 2.0% Activity: 2.0%
Thanks: 720
Thanked 591 Times in 325 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 422 Thread(s)
Quoted: 105 Post(s)
Baab-Ul-Islam is on a distinguished road

Awards Showcase

Default

__________________

[Link is only viewable to registered users . Register Now...]
Reply With Quote
  #3  
Old 02-04-2016, 10:05 PM
Baal Veer Baal Veer is offline
Member
Last Achievements
 
Last Online: 08-31-2017 12:40 PM
Join Date: Oct 2015
Location: Searching
Gender: Male
Posts: 2,944
Started Threads: 165
Points: 203,056, Level: 100
Points: 203,056, Level: 100 Points: 203,056, Level: 100 Points: 203,056, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 1,327
Thanked 553 Times in 347 Posts
Mentioned: 3 Post(s)
Tagged: 865 Thread(s)
Quoted: 217 Post(s)
Baal Veer is on a distinguished road

Awards Showcase

Default

جزاک اللہ
شکریہ
Reply With Quote
  #4  
Old 02-05-2016, 12:33 AM
Usama's Avatar
Usama Usama is offline
Moderator
Last Achievements
 
Last Online: 06-12-2018 11:47 AM
Join Date: Nov 2015
Location: Jaranwala
Gender: Male
Posts: 1,490
Started Threads: 133
Points: 342,279, Level: 100
Points: 342,279, Level: 100 Points: 342,279, Level: 100 Points: 342,279, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 570
Thanked 421 Times in 252 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 1082 Thread(s)
Quoted: 114 Post(s)
Usama is on a distinguished road

Awards Showcase

Default




‎بہت عمدہ شیرنگ کی ہےمزیداچھی اچھی شیرنگ کاانتظاررہےگا
__________________
Muhammad Usama
Comes back
Reply With Quote
  #5  
Old 05-14-2016, 04:09 AM
shahhusain shahhusain is offline
ITP VIP Member
 
Last Online: 12-01-2017 04:30 PM
Join Date: Apr 2016
Location: New Delhi, India
Gender: Male
Posts: 2,042
Started Threads: 334
Points: 314,696, Level: 100
Points: 314,696, Level: 100 Points: 314,696, Level: 100 Points: 314,696, Level: 100
Activity: 99.8%
Activity: 99.8% Activity: 99.8% Activity: 99.8%
Thanks: 15
Thanked 185 Times in 159 Posts
Mentioned: 1 Post(s)
Tagged: 129 Thread(s)
Quoted: 53 Post(s)
shahhusain is on a distinguished road

Awards Showcase

Default

__________________

__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

(View-All Members who have read this thread : 11
amir ali, Baab-Ul-Islam, Baal Veer, israrkhan787, Kaleem28, King Dom, KM Khoso, Najam Mirani, shahhusain, Usama, Williamlep
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
لطائف کا خزینہ Baab-Ul-Islam Fun And Jokes 9 12-27-2016 01:58 PM
Makkah Mukarmah Kyun Kar Aabad Hua(مکہ مکرمہ کیوں کر آباد ہوا) Najam Mirani History aur Waqiat 3 05-17-2016 12:01 AM
Hazrat Younus Aleh Salam Machhli K Pait Mein(حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ &a Najam Mirani History aur Waqiat 3 05-14-2016 04:10 AM
حضرت آدم علیہ السلام کا جنت سے نکلنا اور تو IQBAL HASSAN History aur Waqiat 3 05-14-2016 03:55 AM
پاکستان میں فیملی سسٹم کا زوال *Shan Jee* GupShup 2 04-06-2016 06:32 PM


All times are GMT +5. The time now is 01:10 PM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.7
Copyright ©2000 - 2018, vBulletin Solutions, Inc.
Copyright 2015-2018 ITPeGham.Com. All rights reserved.