Pakistani Urdu Forum For Free  IT Education Forum ITPeGham.com  

WelcomeMobileTutorials ITP Rules Home

UrduPad Online Quran ITP Mobile
Go Back   Pakistani Urdu Forum For Free IT Education Forum ITPeGham.com > Entertainment Zone > Khawateen Section > Health & Fitness
Forgot Password? Join Us!

Share This Forum!  
 
  

What's New in ITPegham

Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 02-10-2017, 10:15 AM
MAziz's Avatar
MAziz MAziz is offline
ITPeGham Lover
 
Last Online: 06-10-2018 02:27 PM
Join Date: Sep 2016
Gender: Male
Posts: 1,458
Started Threads: 316
Points: 793,590, Level: 100
Points: 793,590, Level: 100 Points: 793,590, Level: 100 Points: 793,590, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 487
Thanked 797 Times in 434 Posts
Mentioned: 1 Post(s)
Tagged: 173 Thread(s)
Quoted: 175 Post(s)
MAziz is on a distinguished road

Awards Showcase

Thread Starter
Default دن بھر تازہ دم رہنے کے ٹوٹکے

السلام علیکم
کیا کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا کہ آپ کوئی اہم کام انجام دینا چاہتے ہوں لیکن آپ کے "دماغ کی بتی" بجھی بجھی سی ہو اور آپ توجہ کے ساتھ کوئی کام نہ کر پا رہے ہوں؟ اگر اس سوال کا جواب "ہاں" میں ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ اکیلے نہیں، بہت سے لوگ اس کیفیت سے گزرتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجوہات میں دماغ کا بہت زیادہ استعمال اور ذہنی تھکاوٹ بھی شامل ہیں۔ بہت سے لوگ دماغ کی بتی جلانے کے لیے چائے، کافی، سگریٹ یا دیگر چیزوں کا سہارا لیتے ہیں۔ البتہ ماہر غذائیت ایمی مورس سمجھتی ہیں کہ ان چیزوں کی لت لگانے سے بہتر ہے کہ ہم اپنے کھانے پینے کی عادت تبدل کر کے خود کو ترو تازہ رکھیں۔ آئیے ہم آپ کو ان کے تجویز کردہ چند ٹوٹکے بتاتے ہیں:

ناشتہ ضرور کریں

روزانہ صبح سویرے ناشتہ کرنے سے آپ کی یاد داشت بہتر ہوتی ہے۔ متعدد تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو طالب علم صبح کا ناشتہ کرتے ہیں ان کی مجموعی کارکردگی ان بچوں سے بہتر ہوتی ہے کہ جو اسے غیر ضروری خیال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناشتے کی عادت رکھنے کا رجحان صحت مند اور قوت بخش غذا کی طرف زیادہ مائل ہوتا ہے۔ اس کے برعکس جو لوگ ناشتے کی عادت نہیں ڈالتے وہ تمباکو نوشی کی طرف مائل ہوجاتے ہیں۔

سبز چائے استعمال کریں

ایمی مورس کہتی ہیں کہ صبح سویرے کافی پینے سے بہتر ہے کہ سبز چائے استعمال کی جائے۔ دیگر مشروبات کے مقابلے میں سبز چائے ذہنی اور جسمانی تازگی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ مکمل توجہ کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت کو بھی بہتر بناتی ہے۔

خشک میوے کھائیں

بادام اور دیگر کئی خشک میوے وٹامن ای حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں جو کہ ہر گزرتے دن انسانی جسم سے کم ہوتا چلا جاتا ہے۔ سال 2012 میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ اخروٹ کھانے سے بڑھتی عمر کے ساتھ ذہنی صلاحیت میں ہونے والی کو روکا جاسکتا ہے۔ ایمی تجویز کرتی ہیں کہ خشک میوہ بالخصوص اخروٹ، کاجو اور بادام کو پیس کر صبح سویرے ناشتے کے ساتھ استعمال کرنا بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

پانی زیادہ سے زیادہ پیئں

جسم میں پانی کی کمی کا مطلب ہے کہ آپ کے دماغ کو بھی پانی کم میسر آئے گا۔ اس کمی کی وجہ سر درد، جھنجلاہٹ، بھولنے کی عادت کے علاوہ کام پر عدم توجہ جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔ لہٰذا دن بھر میں وقفے وقفے سے پانی پینے کی عادت بنانا آپ کی دماغی صحت کے لیے بہت ضروری اور انتہائی مفید ہے۔ یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی تجویز کرتی ہے کہ مرد حضرات کو روزانہ ڈھائی لیٹر جبکہ خواتین کو روزنہ دو لیٹر پانی ضرور پینا چاہیے۔ البتہ اگر آپ جسمانی مشقت والے کام کرتے ہیں تو پھر پانی کی مقدار میں بھی حسب ضرورت اضافہ کرنا مفید ہے۔

تیل والی مچھلی کھائیں

متعدد تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ اومیگا-3 مچھی کا تیل دماغ تک خون کی فراہمی تیز تر کرتا ہے جس سے ذہنی آزمائش والے کاموں میں دماغ کو بہتر طور پر استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ سال 2011 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سلیمانی مچھلی اور دیگر کئی آبی حیات میں اومیگا-3 چربیلا تیزاب (fatty acid) پایا گیا ہے جو یاد داشت کو 15 فیصد بڑھانے کے ساتھ ذہنی صلاحیت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

پرسکون نیند لیں

دن کے آخر میں اچھی اور پرسکون نیند بھی آپ کی ذہنی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ رات میں کم سونے والے افراد میں مکمل مستعدی اور توجہ کے ساتھ کام نہیں کر پاتے۔ پرسکون نیند جسم کے خلیوں کی ازسر نو ترتیب، دماغ کو فضولیات سے صاف کرنے، سیکھنے کی صلاحیت میں اضافے کے علاوہ یاد داشت بھی بہتر بناتی ہے۔ محققین کہتے ہیں کہ روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند مناسب ہے اور اس میں کمی کی صورت میں مزاج خراب رہنے اور کام میں عدم توجہی جیسے مسائل پیش آتے ہیں۔
__________________

__________________
Reply With Quote
The Following 3 Users Say Thank You to MAziz For This Useful Post:
Athar Zubair (02-10-2017), PRINCE SHAAN (03-09-2018), shayan (02-11-2017)
  #2  
Old 02-11-2017, 10:24 AM
shayan shayan is offline
Moderator
 
Last Online: 11-14-2017 12:56 PM
Join Date: Sep 2016
Gender: Male
Posts: 342
Started Threads: 32
Points: 183,439, Level: 100
Points: 183,439, Level: 100 Points: 183,439, Level: 100 Points: 183,439, Level: 100
Activity: 16.7%
Activity: 16.7% Activity: 16.7% Activity: 16.7%
Thanks: 87
Thanked 146 Times in 76 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 305 Thread(s)
Quoted: 41 Post(s)
shayan is on a distinguished road

Awards Showcase

Default Re: دن بھر تازہ دم رہنے کے ٹوٹکے

وعلیکم سلام
عزیز بھائی دن بھر تازہ دم رہنے کے لیے بہت اچھے ٹوٹکے بتاے
بہت شکریہ
__________________
Reply With Quote
  #3  
Old 02-11-2017, 04:10 PM
mirror mirror is offline
ITP Expert
 
Last Online: 04-02-2017 01:48 PM
Join Date: Jan 2017
Gender: Male
Posts: 898
Started Threads: 107
Points: 106,180, Level: 100
Points: 106,180, Level: 100 Points: 106,180, Level: 100 Points: 106,180, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 125
Thanked 311 Times in 238 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 220 Thread(s)
Quoted: 174 Post(s)
mirror is on a distinguished road
Default Re: دن بھر تازہ دم رہنے کے ٹوٹکے

ہاں جی تازہ دم رہنا کس کو پسند نہیں
ضرور آپ کے مشوروں پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے
بس پیسے آنے دے دن بدلنے دے
Reply With Quote
  #4  
Old 12-03-2017, 05:04 PM
Mindful's Avatar
Mindful Mindful is offline
Senior Member
 
Last Online: 12-24-2017 12:09 PM
Join Date: Dec 2017
Location: KSA
Gender: Female
Posts: 115
Started Threads: 15
Points: 4,994, Level: 45
Points: 4,994, Level: 45 Points: 4,994, Level: 45 Points: 4,994, Level: 45
Activity: 99.9%
Activity: 99.9% Activity: 99.9% Activity: 99.9%
Thanks: 0
Thanked 4 Times in 4 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 0 Thread(s)
Quoted: 0 Post(s)
Mindful is on a distinguished road
Default Re: دن بھر تازہ دم رہنے کے ٹوٹکے

Great
__________________

__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

(View-All Members who have read this thread : 12
Athar Zubair, CurtisSash, GeorgeMusia, Jefferyter, MAziz, Mindful, mirror, naveed ali, nawazg8, PRINCE SHAAN, shahzad54pk, shayan
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
پامسٹری کیسے سیکھی؟ Athar Zubair Palmistry Knowledge 17 01-10-2017 02:16 PM
حضرت تمیم داری کا مستند -تذکرہ shahhusain Islam 1 05-22-2016 11:48 AM
حضرت یوسف علیہ السلام IQBAL HASSAN History aur Waqiat 4 05-14-2016 03:50 AM
ناریل کے تیل کے 13 حیرت انگیز استعمال Mehtab General Knowledge 5 05-03-2016 02:00 PM
خنزیر کا گوشت حرام کیوں ہے؟سائنسسی تحقیق   shahhusain Quran e Kareem 2 04-29-2016 01:17 PM


All times are GMT +5. The time now is 12:10 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.7
Copyright ©2000 - 2018, vBulletin Solutions, Inc.
Copyright 2015-2018 ITPeGham.Com. All rights reserved.