Pakistani Urdu Forum For Free  IT Education Forum ITPeGham.com  

WelcomeMobileTutorials ITP Rules Home

UrduPad Online Quran ITP Mobile
Go Back   Pakistani Urdu Forum For Free IT Education Forum ITPeGham.com > Deen-e-Islam > Islam > Topics about Islam
Forgot Password? Join Us!

Share This Forum!  
 
  

What's New in ITPegham

Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 04-07-2017, 07:39 AM
MAziz's Avatar
MAziz MAziz is offline
ITPeGham Lover
 
Last Online: 06-10-2018 02:27 PM
Join Date: Sep 2016
Gender: Male
Posts: 1,458
Started Threads: 316
Points: 793,590, Level: 100
Points: 793,590, Level: 100 Points: 793,590, Level: 100 Points: 793,590, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 487
Thanked 797 Times in 434 Posts
Mentioned: 1 Post(s)
Tagged: 173 Thread(s)
Quoted: 175 Post(s)
MAziz is on a distinguished road

Awards Showcase

Thread Starter
poll_posticon تکبر کا انجام

السلام علیکم
اس کا نام جبلہ بن الایہم تھا۔ وہ غسان کا بادشاہ تھا. اس کے دل میں ایمان کی شمع جگمگا اٹھی۔ اس نے اسلام کے بارے میں سنا، اس پر غور و فکر کیا، پھر اسلام قبول کر لیا۔ یہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور کی بات ہے۔ مسلمانوں کو اس کے اسلام لانے کی خبر ملی تو بہت خوش ہوئے۔ جبلہ نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ وہ مدینہ طیبہ آنے کی اجازت چاہتا ہے۔

اسے اجازت دے دی گئی کہ تم مدینہ طیبہ آ سکتے ہو، تمھارے لیے وہی کچھ ہے جو ہمارے لیے ہے اور تم پر وہی کچھ واجب ہے جو ہم پر واجب ہے۔جبلہ غسان سے روانہ ہوا، اس کے جلو میں پانچ سو گھڑسوار تھے۔ وہ مدینہ کے قریب پہنچا تو اس نے شاہی لباس پہنا جس کے دامن پر سونے کی دھاریاں تھیں، پھر اس نے ہیروں اور جواہرات سے مرصع تاج سر پر رکھا۔ اس کے گھڑسواروں نے بھی بہترین لباس پہنے۔ جب وہ مدینہ میں داخل ہوا تو اہل مدینہ یہ منظر دیکھنے کے لیے باہر نکل آئے۔جب وہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پہنچا تو انہوں نے اس کی عزت افزائی کی، اس کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے پاس ٹھہرایا۔اسی دوران حج کے دن آ گئے۔ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ حج کے لیے روانہ ہوئے، جبلہ بھی ان کے ساتھ تھا۔ جبلہ نے بیت اللہ شریف کا طواف شروع کیا۔ بنو فزارہ کا ایک مسکین شخص طواف کر رہا تھا کہ اتفاق سے اس کا پاؤں جبلہ کی چادر پر آ گیا۔ جبلہ کو بڑا غصہ آیا۔ اس نے اسے ایسا زوردار تھپڑ مارا کہ اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔فزاری کو بھی سخت غصہ آیا مگر وہ جوابی کاروائی نہیں کر سکتا تھا۔ اس نے فورا اپنا مقدمہ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی عدالت میں پیش کر دیا۔ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے جبلہ کو بلوایا اور جواب طلبی کی کہ تم نے دوران طواف اپنے مسلمان بھائی کو تھپڑ کیوں مارا؟ تم نے تو تھپڑ رسید کر کے اس کی ناک ہی توڑ ڈالی۔ آخر تم نے ایسا کیوں کیا؟جبلہ نے بڑے غرور سے کہا کہ اس نے میری چادر کو اپنے پیروں سے مسل دیا،

اسکی یہ مجال! اگر مجھے مقدس گھر کی حرمت اور عزت کی پرواہ نہ ہوتی تو میں اسکی گردن اڑا دیتا۔فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جبلہ! تم نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے کہ واقعی تم نے اسے تھپڑ مارا ہے، اب تمہاری نجات کے لیے ایک ہی حل ہے کہ کسی طریقے سے اسے راضی کرو ورنہ۔جبلہ کے وہم و گمان میں بھی نہیں آ سکتا تھا کہ اس سے بھی بدلہ لیا جا سکتا ہے۔ اس نے فورا پوچھا: ورنہ کیا ہوگا؟ارشاد ہوا کہ اس فزاری سے کہا جائے گا کہ وہ آگے بڑھے اور تمھارے منہ پر ویسا ہی تھپڑ مار کر اپنا بدلہ لے لے!جبلہ کہنے لگا: اچھا! تو کیا وہ مجھ سے بدلہ لے گا؟ میں ایک بادشاہ ہوں اور وہ ایک ادنیٰ سا بے حیثیت آدمی! فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اسلام نے سب کو برابر کے حقوق دیے ہیں۔ تم اور فزاری دونوں برابر ہو۔ اسلام کی نظر میں صرف وہی شخص افضل و اعلیٰ ہے جو تقویٰ کے لحاظ سے بہتر ہے۔جبلہ کو اس قسم کے مساوی سلوک کا وہم و گمان بھی نہ تھا۔ اس نے کہا کہ میں اس صورت میں دوبارہ عیسائی بن جاتا ہوں۔ ارشاد ہوا: جو شخص اپنے دین، یعنی اسلام سے پھر جائے، اسلام کی رو سے اسکی سزا موت ہے۔جبلہ کہنے لگا : امیر المومنین اس صورت حال پر غور کرنے کے لیے مجھے کل تک کی مہلت عطا فرمائیں۔فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے مہلت دے دی۔رات کا کچھ حصہ گزرا تو جبلہ اپنے ہمرائیوں کے ساتھ مکہ مکرمہ سے نکل بھاگا۔ وہ قسطنطنیہ پہنچا جہاں اس نے دوبارہ عیسائیت قبول کر لی۔زمانہ بیت گیا، اسکی جوانی کا رنگ اڑ گیا،

نقوش ماند پڑ گئے، شان و شوکت دھندلا گئی۔ اسے اسلام کے ایام یاد آ گئے۔ نماز اور روزے کی لذت بیدار ہونے لگی، اسے اسلام چھوڑنے پر ندامت ہوئی، زیادہ ندامت اس بات پر ہوئی کہ میں اسلام میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ مشرک ہو گیا۔ اس احساس کے باوجود وہ آخری عمر تک عیسائیت پر قائم رہا۔ اس نے آخری عمر میں کچھ اشعار کہے جن کا مفہوم یہ ہے:شریف خاندان کے ایک چشم و چراغ نے ایک تھپڑ کے بدلے تھپڑ کھانے میں سبکی محسوس کی جس کی وجہ سے اسلام سے برگشتہ ہو کر عیسائی بن گیا، حالانکہ تھوڑا سا صبر کر لینے میں کوئی حرج نہیں تھا۔ کاش! میری ماں نے مجھے جنا ہی نہ ہوتا، کاش! میں عمر رضی اللہ عنہ کی بات مان لیتا۔ کاش! شام میں میری معیشت کا ادنیٰ سا سامان بھی ہوتا تو میں اپنی قوم کے افراد کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا۔ اب تو میری سماعت بھی ختم ہو رہی ہے اور بصارت بھی۔مگر اس احساس کے باوجود اس نے توبہ کر کے دوبارہ اسلام قبول نہیں کیا۔ اسے شرک اور کفر ہی کی حالت میں موت آئی۔
__________________

__________________
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to MAziz For This Useful Post:
Abubaker304 (04-07-2017), fayyaz Khan (04-08-2017)
  #2  
Old 04-07-2017, 07:45 AM
Abubaker304's Avatar
Abubaker304 Abubaker304 is offline
ITP STUDENT
 
Last Online: 04-11-2018 11:38 PM
Join Date: Jul 2016
Gender: Male
Posts: 1,426
Started Threads: 63
Points: 206,662, Level: 100
Points: 206,662, Level: 100 Points: 206,662, Level: 100 Points: 206,662, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 700
Thanked 318 Times in 252 Posts
Mentioned: 1 Post(s)
Tagged: 426 Thread(s)
Quoted: 209 Post(s)
Abubaker304 is on a distinguished road
Default Re: تکبر کا انجام

وعلیکم السلام

اچھی شئیرنگ ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا شکریہ
جزاک الله
__________________
Reply With Quote
  #3  
Old 04-08-2017, 12:47 PM
fayyaz Khan fayyaz Khan is offline
Moderator
 
Last Online: 02-06-2018 04:12 PM
Join Date: Dec 2016
Gender: Male
Posts: 233
Started Threads: 6
Points: 24,850, Level: 95
Points: 24,850, Level: 95 Points: 24,850, Level: 95 Points: 24,850, Level: 95
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 129
Thanked 74 Times in 43 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 197 Thread(s)
Quoted: 29 Post(s)
fayyaz Khan is on a distinguished road
Default Re: تکبر کا انجام

ایک سبق آموز واقعہ ہمارے ساتھ شئر کرنے کا شکریہ۔
__________________

__________________
Reply With Quote
Reply

Bookmarks


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

(View-All Members who have read this thread : 6
Abubaker304, autohitfjc, fayyaz Khan, MAziz, Philliprax, shayan
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
گیارہویں شریف کیا ہے؟ MAziz Topics about Islam 5 03-29-2017 08:23 PM
ہر بیماری کا علاج Baab-Ul-Islam Tib-E-Nabvi SAW 6 05-01-2016 02:39 PM
خنزیر کا گوشت حرام کیوں ہے؟سائنسسی تحقیق   shahhusain Quran e Kareem 2 04-29-2016 01:17 PM
پاکستان میں فیملی سسٹم کا زوال *Shan Jee* GupShup 2 04-06-2016 06:32 PM


All times are GMT +5. The time now is 12:16 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.7
Copyright ©2000 - 2018, vBulletin Solutions, Inc.
Copyright 2015-2018 ITPeGham.Com. All rights reserved.