Pakistani Urdu Forum For Free  IT Education Forum ITPeGham.com  

WelcomeMobileTutorials ITP Rules Home

UrduPad Online Quran ITP Mobile
Go Back   Pakistani Urdu Forum For Free IT Education Forum ITPeGham.com > Entertainment Zone > Palmistry Knowledge
Forgot Password? Join Us!

Share This Forum!  
 
  

What's New in ITPegham

Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 02-23-2017, 11:10 PM
Athar Zubair's Avatar
Athar Zubair Athar Zubair is offline
Super Moderator
 
Last Online: 06-26-2018 12:44 PM
Join Date: Jun 2016
Gender: Male
Posts: 1,489
Started Threads: 82
Points: 224,072, Level: 100
Points: 224,072, Level: 100 Points: 224,072, Level: 100 Points: 224,072, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 717
Thanked 523 Times in 359 Posts
Mentioned: 2 Post(s)
Tagged: 452 Thread(s)
Quoted: 291 Post(s)
Athar Zubair is on a distinguished road

Awards Showcase

Thread Starter
poll_posticon ہتھیلی کے اُبھار

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ

آہستہ آہستہ چلتے ہوئےہم ہتھیلی کھول کر اس پر نظر ڈالنے کے قابل ہو گئے ہیں لیکن ابھی بھی آپ یک دم لکیروں کے پیچھے مت پڑیں بلکہ سب سے پہلے ہتھیلی پر موجود آٹھ اُبھاروں پر جنہیں گھر یا خانے بھی کہاجاسکتا ہے ان پر نظر ڈال لیں یہ اُبھار ہر انگلی کے نیچے اور ہتھیلی کے بیرونی جانب موجود ہوتے ہیں جن پر اب تفصیلی بات ہوگی ان اُبھاروں کو ہم اُبھار ایک اُبھار دو بھی کہہ سکتے ہیں لیکن چونکہ ان کی پہچان اب یونان کے دیو مالی فرضی دیوتوں سے منصوب ہو چکی ہے تو انہیں انہی ناموں سے تحریر کریں گے آپ اگر انہیں انگوٹھے کا اُبھار،شہادت کی انگلی کا اُبھار کہہ لیں تب بھی ان کی خاصیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ابھاروں کے بارے میں تفصیل بتانے سے قبل ان کی صحیح جائے وقوعہ کے بارے میں بتانا بہت ضروری ہے کیونکہ اکثر ہاتھوں میں یہ اُبھار اپنی اصل جگہ سے دائیں بائیں آگے پیچھے ہوئے ہوتے ہیں اگر آپ براہ راست کسی کا ہاتھ دیکھ رہے ہیں تب تو آپ باآسانی اُبھاروں کی پوزیشن معلوم کر لیں گے کہ یہ اُبھار اپنی درست جگہ پر ہے یاکسی اور انگلی کی جانب جھکاو رکھتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس کسی فرد کا پرنٹ آئے اور آپ نے اس فرد کا ہاتھ پہلے کبھی نہ دیکھ رکھا ہوتو آپ کو اس کے اُبھار کی درست پوزیشن معلوم کرنا بہت مشکل محسوس ہوگا اس مشکل کا نہائت آسان حل خود ہاتھ کے پرنٹ پر موجود ہوتا ہے بس آپ کی توجہ کی ضرورت ہوگی آپ انگلیوں کے نیچے اُبھار کی جگہ پر نظر دوڑائیں گے تو جو اُبھار عین اپنی جگہ پر ہوگا اس پر تکونی لہروں کا ایک مرکز بنا محسوس ہوگا جو اپنی درست جائے وقوعہ کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہا ہوگا اس تکون کو (ایپکس)کے نام سے پکاراجاتا ہے یہ لہر دار مرکز جس جانب اپنا جھکاو رکھتا ہوگا سمجھ لیں کہ اُبھار کا جھکاو اسُی جانب ہے اور وہ مخلوط خصوصیات کا حامل ہوگا بالکل درست اُبھار وہی کہلائے گا جس کا یہ لہر دار مرکز درمیان ہی میں نظر آئےیہ ایکپس صرف انگلیوں کے نیچے دیکھے جاسکتے ہیں مطلب آٹھ اُبھاروں میں سے چار اُبھاروں پر ایپکس پائے جاتے ہیں تصویر نمبر 1۔اور 2ملاحظہ فرمائیں۔

Name:  1.jpg
Views: 51
Size:  53.6 KB
Name:  2.jpg
Views: 51
Size:  131.1 KB

اب آتے ہیں اپنے اصل مضمون کی جانب ہتھیلی پر موجود اُبھاروں کو سمجھنا نہائت ضروری ہے اس کو ایسے ہی سمجھئے جیسے ایک حسابی کلیہ جس کا جواب ہمیشہ ایک حسابی فارمولے کے مرہون منت ہی ہوگااچھے اُبھار اچھے اور برے اُبھار برے اثرات ڈالیں گے ان پر پہنچنے والی لکیریں یا ان سے شروع ہونے والی لکیریں خود کچھ معنی نہیں رکھتی ہیں ان کو بامعنی یہی اُبھار بناتے ہیں تو بات آپ سمجھ گئے ہونگے کہ ان اُبھاروں کی خصوصیات کو سمجھنا مطلب لکیروں کو سمجھنا ہے۔
اُبھاروں کا مکمل چارٹ تصویر نمبر،3پر دیکھئے

Name:  3.png
Views: 51
Size:  470.7 KB

اُبھاروں کو براہ راست ہتھیلی دیکھتے ہوئے جانچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ فرد کا ہاتھ دعُا مانگنے والے انداز میں تھوڑا بند کروایئے جیسے دعا مانگتے ہوئے انگلیایوں کو تھوڑا سا ہتھیلی کی جانب بند کیا جاتا ہے اس طرح کرنے کے بعد آپ اُبھاروں کی اصل نشو نما کا اندازہ کر سکیں گے پھر ہھیلی کھلواکر اندازہ کیجئے کہ کونسا اُبھار زیادہ نمایاں نظر آرہا تھا۔
نمبر 1 :۔ شروعات کرتے ہیں سب سے پہلے انگوٹھے کے اُبھار سے جسے اُبھار زہرہ کے نام سے پکارا جاتا ہے ہتھیلی میں یہ سب سے بڑا اُبھار تصور کیا جاتا ہے جو انگھوٹے کی دوسرے پور کی جڑ سے شروع ہوکر زندگی کی لکیر پر اختتام پزیر ہوتا ہے تیر کے نشان پر دیکھئے زندگی کی لکیر بتائی گئی ہے ۔
ہتھیلی پر نمایاں اُبھرا ہوا کشادہ اُبھارِ زہرہ صحت مند انسان کی نشاندھی کرنے کے ساتھ ساتھ اُس میں پیار و محبت کے جزبات جنسی خواہشات ،خوش مزاج اور موسیقی و قدرتی مناظر سے متاثر ہونے کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کر رہا ہوتا ہے اس کے بر عکس اگر اُبھار زہرہ پست اور تنگ ہوتو ایسے افراد و خواتین ٹھنڈے مزاج کے افراد ہوتے ہیں یہ لوگ جسمانی طور پر بھی کمزور اور اپنے حقوق حاصل کرنے میں بھی کمزور ہوتے ہیں ان میں حوصلہ اور جزبات نہیں ہوتے ایسے افراد میں جنسی خواہشات بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔ لیکن اگر اُبھرا ہوا اُبھار زہرہ مناسبت سے زیادہ اُبھرا ہوا پرُگوشت ہو اور ساتھ ہی ہتھیلی پر قوس زہرہ جس کے بارے میں آئندہ لکیروں کے باب میں بتایا جائے گا وہ بھی موجود ہو تو ایسا فرد جنسی خواہشات کی تکمیل کے لیئےکسی بندھن کا پابند نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ صرف اپنے جیون ساتھی کا ہوکر رہ سکتا ہے۔
نمبر 2:۔اُبھار زہر سے اوپر زندگی کی لکیر ہی کے اندر ایک چھوٹا سا پر گوشت اُبھار یکھنے کو ملتا ہے جس کو مریخ کے نام سے پکارا جاتا ہے ہتھیلی پر مریخ نام کے دو اُبھارتحریر کیئے جاتے ہیں جن میں سے ایک مریخ منفی اور دوسرا مریخ مثبت کہلاتا ہے یہاں جس اُبھار کی بات کی جارہی ہے وہ مریخ منفی کہلاتا ہے مریخ منفی کی خصوصیات اُنہی لوگوں پر لاگو ہونگی جو واضح مریخ منفی کا اُبھار رکھتے ہیں
مریخ کو جنگ و جدل لڑائی جھگڑے بحث و مباحثہ سے منسوب کیاجاتا ہے جن لوگوں کےاُبھار مریخ منفی واضح طور پر نظر آتے ہیں وہ نہائت نڈر،بے باک ،بے دھڑک آگے نکلنے والے لوگ ہوتے ہیں ایسے افراد مسائل کا حل ہاتھ سے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں ایسے افراد کے لیئے موضوع شعبہ فوج،پولیس اور اسی طرح کے انتظامی محکمے جہاں سخت گیری کی ضرورت ہو مناسب رہتے ہیں۔ایسے افراد کسی کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیتے اپنی جیت کے لیے آخری حد تک چانس لیتے ہیں ایسا اُبھار رکھنے والے کے جیون ساتھی کی زندگی جہنم بنی رہتی ہے ۔
جن لوگوں کا ابُھارمریخ منفی دبا ہوا ہو وہ لوگ ہاتھ چھُٹ نہیں ہوتے۔
نمبر 3:۔اُبھار مشتری:۔ انگشت شہادت کی جڑ پر پایا جانے والا اُبھار اُبھار مشتری کہلاتا ہے مشتری کی تمام خصوصیات اسُی ابُھار پر لاگو ہونگی جو اپنی درست جگہ پر قائم ہوگا اور اس کی جلدی لہروں کی چھوٹی بالکل درمیان میں نظر آئے اگر یہ چوٹی کسی دوسری جانب میلان رکھتی ہوئی محسوس ہوتو پھر دوسرے ابُھار کی خصوصیات کا بھی اثر ہوگا۔مشتری کا نمایاں اُبھار رکھنے والے لیڈرانہ صلاحیتیں جیسے لے کر ہی پیدا ہوتے ہیں وہ کسی کے پیچھے نہیں چل سکتے لکیر کے فقیر نہیں بن سکتے وہ حکم چلانا اپنا حق سمجھتے ہیں ایسے افراد قدرتی طور پر زہین اور معاملہ فہم ہوتے ہیں اُن کی قائدانہ صلاحیتیں بچپن ہی سے ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں اس کے علاوہ ایسے افراد خوش قسمت،تنظیمی امور میں صلاحیت،بچوں کی اعلیٰ پرورش،بیرون ملک سفر وغیرہ میں نہ صرف دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ قدرت اُنہیں ایسے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔
جیسا کہ پہلے زکر کیا گیا کہ اگر ابُھار کے ایپکس کی چوٹی درمیان میں نہ ہوتو پھریہ منفی رجحانات کی عکاس ہے اگر یہ تکونی چوٹی نیچے کی جانب آتی ہوئی اُبھا کی جڑ پر پہنچ جائے تو ایسا فرد اپنے مفاد کی خاطر کچھ بھی کر سکتا ہے اچھائی برائی اُس کے لیئے بے معنی ہوجاتی ہےیہی تکون اگر ابھار زحل کی جانب رُخ کرے تو ایسا فرد اپنی احتیاط پسندی کے سبب کسی بھی بڑے کام کی زمہ داری لینے سے کتراتا ہے ایسا فرد اپنے اندر ایک عجب سے بےچینی لیئے زندگی بسر کرتا ہے جس کو کوئی نام نہیں دے پاتا جہاں مشتری کی حکمرانی اُس پر اثر کرتی ہے وہیں زحل کی احتیاط پسندی اسے زمہ داریوں سے ڈرائے رکھتے ہے۔
نمبر 4:۔اُبھارِ زحل:۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ اُبھار زحل کی انگلی کے نیچے پایاجائے گا یہ وہ واحد اُبھار ہے جسے پامسٹری کے میدان میں پست ہونا سعد تصور کیاجاتا ہے زحل سنجیدگی،احتیاط پسندی،کفائت شعاری ،سنجیدگی و تنہائی پسند اور اس کے علاوہ دولت کو جمع کر کر کے رکھنے کی عادات کا متغاضی ہے ویسے ابھار زحل کو کو زمین کا بچہ بھی کہاجاتاہے ایسے مثبت اُبھار رکھنے والے زمین سے تعلق رکھنے والے کاروبار کریں تو تھوڑے سے شروع کر کے بہت تک پہنچ جاتے ہیں جیسے معدنیات کی تلاش،زراعت،زمین کی خریدو فروخت وغیرہ۔
اگر یہ ابُھار نمیایاں ہوتو یہ تمام چیزیں اس فرد پر اتنی شدت سے اثر کرتی ہیں کہ ایسا فرد معاشرے سے بالکل الگ تھلگ رہنا شروع کر دیتے ہیں نہائت کنجوس اور گم صم شخصیت بن جاتے ہیں اگر اس اُبھار کا جھکاو اپنے ساتھ موجود اُبھار شمس کی جانب نظر آئے تو یہ ایک اچھی علامت ہے ایسا فرد جوں جوں شعور کی عمر کو پہنچتا ہے اپنی بے جا احتیاط پسندی و تنہائی سے آزاد ہوتا جاتا ہے اورکسی سنجیدہ شعبےمیں نام کمالیتا ہے جیسے جیسے تحریرو تخلیص،سائنسی تجربات،وغیرہ
لیکن اگر یہی اُبھار جڑ کی جانب جاتا ہوا محسوس ہو(جس ک اندازہ اس کی لہر دار چوٹی سے بخوبی کیاجاسکتا ہے)تو ایسا فرد انتہائی پرلے درجے کا زود رنج بن جاتا ہے اس کو یوں لگتا ہے کہ یہ ایک اکیلا معصوم دنیا کے چنگل میں پھنس گیا ہے ایسے افراد حالات پر قابو پانے کے بجائے حالات سے فرار حاصل کرنے کے لئے خود کشی جیسا قدم بھی اُٹھا لیتے ہیں۔
نمبر5:۔اُبھار شمس،یہ اُبھارلامحالہ شمسی انگلی کا اُبھار ہی کہلاسکتا ہے۔اُبھار شمس فنون لطیفہ،فیشن آرٹس،خود نمائی،شہرت سے منصوب کیا جاتا ہے۔یہ اُبھار اپنی اچھی حالت کے ساتھ جس ہاتھ پر بھی موجود ہو اور ساتھ میں شمسی لکیر بھی یہاں تک پہنچ رہی ہو تو سمجھ لیں کہ آپ کے پاس ایک کامیاب فرد کا پرنٹ ہے ایسا فرد آرٹ کے کسی بھی شعبے سے متعلق ہوسکتا ہے اور مشہور شخصیت بننے سے اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ایسے افراد کے باطن میں ایک کشش ہوتی ہے لوگ ان سے متاثر ہوجات ہیں اگر اس پر موجود لہر دار چوٹی اُبھار ِزحل کی جانب جھکی نظر ائے تو ایسے فرد کی نفسیات بھی مشتری کے زحل کی جانب رجحان رکھنے والے فرد جیسی ہوتی ہیں ۔
نمبر6 عطارد کا اُبھار:۔انگلیوں کے نیچے پایا جانے والا سب سے آخری اُبھارہے عطارد کی خصوصیات میں دانشمندی،کھیل کود،کاروبار،دنیاوی علوم میں دلچسپی،علم وادب میں لگاو،زورِ بیاں کلام میں سحر انگیزی،سائنس سے دلچسپی،اقتصادی طور پر خود کو مظبوط رکھنے کی لگن جنسی اعضاء کی عمدہ نشونما،اچھی یاداشت اورقلیل دورانئے کے سفر وغیرہ پائے جاتے ہیں۔
عطارد کا عمدہ اُبھار رکھنے والا خاموش طبع نہیں ہوسکتاایسے افراد دماغی صلاحیتیوں کا بھرپور استعمال کرتے ہیں یہ لوگ حساب کتاب کے کام باآسانی پایا تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں ابُھار عطارد کی لہرادار چوٹی اکثر عطارد اور زحل کی انگلیوں کے درمیانی حصے میں دیکھنے کو ملتی ہے لیکن اگر یہ عین انگلی کے نیچے نظر آئے تو بہت اچھی علامت ہے ۔

نمبر 7 مریخ مثبت کا اُبھار:۔جیسا کہ پہلے مریخ کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اس نام کا ایک اور اُبھار بھی ہوتا ہے جو مریخ مثبت کے نام سے پکاراجاتا ہے تو یہ اُبھار عطارد کے ا بُھار کے نیچے ہتھیلی کی کگر پر پایا جاتا ہے نمایاں اُبھار مریخ مثبت بہت کم ہاتھوں پر دیکھنے کو ملتا ہے لیکن جن ہاتھوں پر موجود ہو وہ لوگ ڈپلومیٹ قسم کے لوگ ہوتے ہیں یہ لوگ نرم مزاج ملنسار ہوتے ہیں ایسے افراد بلند ہمت،آزادی پسند پر اعتماد وفادار دوست ہوتے ہیں زخم حادثہ چوٹ وغیرہ کو بھی اس اُبھار سےمنسلک کیاجاتا ہے مجرموں سے بلا تشدد اقبال جرم کروانے والے افراد ایسے ہی اُبھار کے مالک ہوتے ہیں
نمبر 8قمر کا اُبھار:۔ہتھیلی پر دوسرا بڑا اُبھار جو کہ اُبھار زہرہ کے سامنے ہتھیلی جہاں سے شروع ہوتی ہے وہاں پر پایا جاتا ہے قمر کی خصوصیات کچھ اس طرح بیان کی جاتی ہیں ،تصوف کے دلدادہ،جلد تبدیلی کے خواہاں،اسرار و تخیلیاتی دنیاوں پر اعتقاد،اضطراب ،بے چینی،مستقل مزاجی کا فقدان کا پایا جانا۔
لیکن اگر یہاں پر ہتھیلی پست اور دبی ہوئی محسوس ہوتو یہ مزید خرابی کی علامت ہے ایسا فرد تخلیاتی دنیا نہ صرف تخلیق کرلیتا ہے بلکہ اُس میں کھویا ہی ہنا چاہتا ہے ایسے افراد ڈرپوک بزدل ہوتے ہیں۔
یہ تھا آج کا موضوع جس پر میں نے سعی بھر کوشش کی کہ آپ دوستوں کو آگاہی فراہم کر سکوں اب اگلے تھریڈ میں نئے موضوع کے ساتھ حاضر ہونے تک اجازت والسلام۔
__________________

__________________
[Link is only viewable to registered users . Register Now...]

Last edited by mirror; 02-24-2017 at 12:08 AM. Reason: attached pictures
Reply With Quote
The Following 3 Users Say Thank You to Athar Zubair For This Useful Post:
Abubaker304 (02-23-2017), Dil Khan Silent (02-23-2017), UmerAmer (02-27-2017)
  #2  
Old 02-23-2017, 11:20 PM
Athar Zubair's Avatar
Athar Zubair Athar Zubair is offline
Super Moderator
 
Last Online: 06-26-2018 12:44 PM
Join Date: Jun 2016
Gender: Male
Posts: 1,489
Started Threads: 82
Points: 224,072, Level: 100
Points: 224,072, Level: 100 Points: 224,072, Level: 100 Points: 224,072, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 717
Thanked 523 Times in 359 Posts
Mentioned: 2 Post(s)
Tagged: 452 Thread(s)
Quoted: 291 Post(s)
Athar Zubair is on a distinguished road

Awards Showcase

Thread Starter
poll_posticon Trying to look thread good and appropriate

تصویر نمبر 1
Name:  1.jpg
Views: 45
Size:  181.3 KB
__________________
[Link is only viewable to registered users . Register Now...]
Reply With Quote
The Following 3 Users Say Thank You to Athar Zubair For This Useful Post:
Abubaker304 (02-23-2017), Dil Khan Silent (02-23-2017), UmerAmer (02-27-2017)
  #3  
Old 02-23-2017, 11:24 PM
Athar Zubair's Avatar
Athar Zubair Athar Zubair is offline
Super Moderator
 
Last Online: 06-26-2018 12:44 PM
Join Date: Jun 2016
Gender: Male
Posts: 1,489
Started Threads: 82
Points: 224,072, Level: 100
Points: 224,072, Level: 100 Points: 224,072, Level: 100 Points: 224,072, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 717
Thanked 523 Times in 359 Posts
Mentioned: 2 Post(s)
Tagged: 452 Thread(s)
Quoted: 291 Post(s)
Athar Zubair is on a distinguished road

Awards Showcase

Thread Starter
Default Re: ہتھیلی کے اُبھار

تصویر نمبر 2
Name:  2.jpg
Views: 44
Size:  132.9 KB
__________________
[Link is only viewable to registered users . Register Now...]
Reply With Quote
The Following 3 Users Say Thank You to Athar Zubair For This Useful Post:
Abubaker304 (02-23-2017), Dil Khan Silent (02-23-2017), UmerAmer (02-27-2017)
  #4  
Old 02-23-2017, 11:30 PM
Athar Zubair's Avatar
Athar Zubair Athar Zubair is offline
Super Moderator
 
Last Online: 06-26-2018 12:44 PM
Join Date: Jun 2016
Gender: Male
Posts: 1,489
Started Threads: 82
Points: 224,072, Level: 100
Points: 224,072, Level: 100 Points: 224,072, Level: 100 Points: 224,072, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 717
Thanked 523 Times in 359 Posts
Mentioned: 2 Post(s)
Tagged: 452 Thread(s)
Quoted: 291 Post(s)
Athar Zubair is on a distinguished road

Awards Showcase

Thread Starter
Default Re: ہتھیلی کے اُبھار

شکر الحمدُللہ مشن مکمل تینوں تصاویر اپ لوڈ ہوگئیں۔
Name:  3.png
Views: 46
Size:  1.35 MB
__________________
[Link is only viewable to registered users . Register Now...]
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to Athar Zubair For This Useful Post:
Abubaker304 (02-23-2017), UmerAmer (02-27-2017)
  #5  
Old 02-24-2017, 12:17 AM
mirror mirror is offline
ITP Expert
 
Last Online: 04-02-2017 01:48 PM
Join Date: Jan 2017
Gender: Male
Posts: 898
Started Threads: 107
Points: 106,180, Level: 100
Points: 106,180, Level: 100 Points: 106,180, Level: 100 Points: 106,180, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 125
Thanked 311 Times in 238 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 220 Thread(s)
Quoted: 174 Post(s)
mirror is on a distinguished road
Default Re: ہتھیلی کے اُبھار

وعلیکم السلام
-----
سب سے پہلے تو معذرت کے اپنے سینئر کے تھریڈ کو ایڈیٹ کیا
پر
اس جونئیر کی نیت صرف اور صرف تھریڈ کی خوبصورتی برقرار رکھنے کی تھی
باقی
موڈریشن تو ۔۔۔۔۔۔
امید کی جاتی ہے کہ اس کارگزاری کو درگزر فرمایا جائے گا
ایڈوانس میں شکریہ
----------
آپ کے اس قیمتی تھریڈ کو چھٹی والے دن آرام سے پڑھ کر پھر ریپلائی دی جائےگی
ابھی صرف ٹوکن قبول فرمائے
شکریہ

Last edited by mirror; 02-24-2017 at 12:18 AM.
Reply With Quote
  #6  
Old 02-24-2017, 07:43 AM
MAziz's Avatar
MAziz MAziz is offline
ITPeGham Lover
 
Last Online: 06-10-2018 02:27 PM
Join Date: Sep 2016
Gender: Male
Posts: 1,458
Started Threads: 316
Points: 793,590, Level: 100
Points: 793,590, Level: 100 Points: 793,590, Level: 100 Points: 793,590, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 487
Thanked 797 Times in 434 Posts
Mentioned: 1 Post(s)
Tagged: 173 Thread(s)
Quoted: 175 Post(s)
MAziz is on a distinguished road

Awards Showcase

Default Re: ہتھیلی کے اُبھار

وعلیکم السلام
بہت اچھی شیئرنگ کی
بہت کچھ سیکھنے کوملاہے
Reply With Quote
  #7  
Old 02-24-2017, 10:43 AM
Parvez Jamali's Avatar
Parvez Jamali Parvez Jamali is offline
Member
 
Last Online: 04-26-2017 10:08 PM
Join Date: Sep 2016
Gender: Male
Posts: 331
Started Threads: 84
Points: 30,914, Level: 100
Points: 30,914, Level: 100 Points: 30,914, Level: 100 Points: 30,914, Level: 100
Activity: 99.7%
Activity: 99.7% Activity: 99.7% Activity: 99.7%
Thanks: 6
Thanked 100 Times in 71 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 16 Thread(s)
Quoted: 25 Post(s)
Parvez Jamali is on a distinguished road

Awards Showcase

Default

بہت ہی لاجواب

Last edited by MD Malik; 02-24-2017 at 04:43 PM. Reason: Merge posts
Reply With Quote
  #8  
Old 02-24-2017, 11:57 AM
Muzafar Ali's Avatar
Muzafar Ali Muzafar Ali is offline
ITP VIP Member
 
Last Online: 04-07-2017 12:45 PM
Join Date: Nov 2016
Gender: Male
Posts: 377
Started Threads: 33
Points: 18,078, Level: 85
Points: 18,078, Level: 85 Points: 18,078, Level: 85 Points: 18,078, Level: 85
Activity: 53.7%
Activity: 53.7% Activity: 53.7% Activity: 53.7%
Thanks: 40
Thanked 87 Times in 80 Posts
Mentioned: 1 Post(s)
Tagged: 248 Thread(s)
Quoted: 73 Post(s)
Muzafar Ali is on a distinguished road
Default Re: ہتھیلی کے اُبھار

w salam
boht achi sharing ki hai
humare sath
shukrya
Reply With Quote
  #9  
Old 02-24-2017, 04:37 PM
Athar Zubair's Avatar
Athar Zubair Athar Zubair is offline
Super Moderator
 
Last Online: 06-26-2018 12:44 PM
Join Date: Jun 2016
Gender: Male
Posts: 1,489
Started Threads: 82
Points: 224,072, Level: 100
Points: 224,072, Level: 100 Points: 224,072, Level: 100 Points: 224,072, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 717
Thanked 523 Times in 359 Posts
Mentioned: 2 Post(s)
Tagged: 452 Thread(s)
Quoted: 291 Post(s)
Athar Zubair is on a distinguished road

Awards Showcase

Thread Starter
Default Re: ہتھیلی کے اُبھار

Quote:
Originally Posted by mirror View Post
وعلیکم السلام
-----
سب سے پہلے تو معذرت کے اپنے سینئر کے تھریڈ کو ایڈیٹ کیا
پر
اس جونئیر کی نیت صرف اور صرف تھریڈ کی خوبصورتی برقرار رکھنے کی تھی
باقی
موڈریشن تو ۔۔۔۔۔۔
امید کی جاتی ہے کہ اس کارگزاری کو درگزر فرمایا جائے گا
ایڈوانس میں شکریہ
----------
آپ کے اس قیمتی تھریڈ کو چھٹی والے دن آرام سے پڑھ کر پھر ریپلائی دی جائےگی
ابھی صرف ٹوکن قبول فرمائے
شکریہ

محترم اب بے گانوں والی باتیں تو نہ کریں نہ
آپ کی نیت اور آپ کی محبت اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی
میں تو آپ کا شکر گزار ہوں کہ میرے ادھورے کام کو درست کیا
در اصل کئی دنوں سے یہ تھریڈ لگانے کا سوچ رہا تھا لیکن کسی نہ کسی مصرورفیت کی بنا پر یہ کام رہ جاتا تھا اب کل بھی ساڑھے دس گھر پہنچا فریش وغیرہ ہونے کے بعد تہیہ کیا کہ آج تھریڈ لگا کر ہی سونا ہے تھریڈ شروع کیا تو پہ در پہ مشکلات آنا شروع ہوگئیں پھر جب مکمل ہوا تو بے ترتیبی کو ترتیب دینے کے لیئے پھر سے مسلسل انتظار کے ڈر سے اس کام کو دوبارہ لاگ ان ہونے کی نیت سے چھوڑ دیا لیکن شکریہ آپ کا کہ آپ نے اس تھریڈ کو مکمل کر دیا۔
__________________
[Link is only viewable to registered users . Register Now...]
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to Athar Zubair For This Useful Post:
MD Malik (02-24-2017), mirror (02-24-2017)
  #10  
Old 02-25-2017, 12:09 AM
mirror mirror is offline
ITP Expert
 
Last Online: 04-02-2017 01:48 PM
Join Date: Jan 2017
Gender: Male
Posts: 898
Started Threads: 107
Points: 106,180, Level: 100
Points: 106,180, Level: 100 Points: 106,180, Level: 100 Points: 106,180, Level: 100
Activity: 0%
Activity: 0% Activity: 0% Activity: 0%
Thanks: 125
Thanked 311 Times in 238 Posts
Mentioned: 0 Post(s)
Tagged: 220 Thread(s)
Quoted: 174 Post(s)
mirror is on a distinguished road
Default Re: ہتھیلی کے اُبھار

بہت شکریہ برادر
جب آپ کو آن لائن دیکھا تو
ڈر
کے مارے سائن آؤٹ کر گیا کہ کل ریپلائی دیکھ کر سائن اِن ہونگے
ہاہاہاہا
یہ آپ کا بڑا پن ہے ہم جونیئرز کی حوصلہ آفزائی کا شکریہ
ان شاء اللہ اتوار والے دن آپ کے دونوں قیمتی تھریڈز کو سکون کے ساتھ پڑھ کر اور سمجھ کر ریپلائی کرونگا کیونکہ سیکھنا ہے توشرمانہ کیسا
ہمارے ساتھ اپنا یہ علم شئیر کرنے کا بہت شکریہ
--------
قتیل شفائی نے کیا خوب لکھا ہے
------------
اپنےہاتھوں کی لکیروں میں سجا لے مجھ کو
میں ہوں تیرا تو نصیب اپنا بنا لے مجھ کو
ترکِ الفت کی قسم بھی کوئی ہوتی ہے قسم
تو کبھی یاد تو کر بھولنے والے، مجھ کو
مجھ سے تُو پوچھنے آیا ہے وفا کے معنی
یہ تری سادہ دلی مار نہ ڈالے مجھ کو
میں سمندر بھی ہوں موتی بھی ہوں غوطہ زن بھی
کوئی بھی نام مرا لے کے بلا لے مجھ کو

__________________

__________________

Last edited by mirror; 02-25-2017 at 11:26 PM.
Reply With Quote
Reply

Bookmarks


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

(View-All Members who have read this thread : 20
Abubaker304, agrohimrtc, Aphukeetdig, Athar Zubair, ayaz88, Dil Khan Silent, Edwardpam, Manahil007, MAziz, MD Malik, mirror, Muzafar Ali, naveed ali, Parvez Jamali, shahhusain, superbboy, Taimoorsb, Tanveer Armani, UmerAmer, WaqeeHaidar
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
ہاتھوں کی شکل و شباہت Athar Zubair Palmistry Knowledge 14 02-01-2017 08:23 PM
میاں بیوی کے حقوق قرآن وسنت کی روشنی میں MAziz Topics about Islam 3 01-22-2017 07:54 AM
پامسٹری کیسے سیکھی؟ Athar Zubair Palmistry Knowledge 17 01-10-2017 02:16 PM
ناریل کے تیل کے 13 حیرت انگیز استعمال Mehtab General Knowledge 5 05-03-2016 02:00 PM
خنزیر کا گوشت حرام کیوں ہے؟سائنسسی تحقیق   shahhusain Quran e Kareem 2 04-29-2016 01:17 PM


All times are GMT +5. The time now is 04:51 PM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.7
Copyright ©2000 - 2018, vBulletin Solutions, Inc.
Copyright 2015-2018 ITPeGham.Com. All rights reserved.